رسائی کے لنکس

ایران اور کویت میں سفارتی تعلقات کی بجالی


ایران اور کویت میں سفارتی تعلقات کی بجالی
ایران اور کویت میں سفارتی تعلقات کی بجالی

ایران کے وزیر خارجہ نے کہاہے کہ ایران اور کویت سفیروں کے تبادلے پر رضامند ہوگئے ہیں ۔ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کو اس وقت شدید دھچکا لگا تھا جب گذشتہ ماہ ایک مشتبہ جاسوسی ایرانی نیٹ ورک پر تنازع کے باعث دونوں نے ایک دوسرے کے کئی سفارت کاروں کو اپنے ملکوں سے نکال دیاتھا۔

ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے یہ اعلان بدھ کے روز کویت میں کیا۔

کویتی حکومت کے عہدے داروں نے فوری طورپر ان کے بیان پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔

کویت نے پچھلے مہینے تین ایرانی سفارت کاروں پر متحدہ عرب امارات میں جاسوسی کا الزام لگاکر ملک سے نکال دیا تھا۔

اس واقع کے کئی روز بعد ایرن نے بھی ایسا ہی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تین کویتی سفارت کاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا تھا۔

مبینہ جاسوسوں پر، جن میں کویتی اور ایرانی افراد شامل ہیں، الزام تھا کہ وہ ایران کی ایما پر جاسوسی کی کارروائیاں کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افراد کویتی اور امریکی فوجی تنصیبات کے بارے میں معلومات اکھٹی کررہے تھے۔

ایران جاسوسی کے الزامات سے انکار کرچکاہے۔

XS
SM
MD
LG