رسائی کے لنکس

ایران: دو امریکی قیدیوں کی رہائی جلد متوقع


ایران: دو امریکی قیدیوں کی رہائی جلد متوقع
ایران: دو امریکی قیدیوں کی رہائی جلد متوقع

ایران میں قید دو امریکی سیاحوں کے وکیل نے کہا ہے کہ ضمانت پر ان کے موکلوں کی رہائی کے کاغذات پر مزید ایک جج کے دستخط درکار ہیں ، جس کے بعد وہ رہا ہوجائیں گے۔

مسعود شافعی نے ہفتے کے روز کہا کہ انہیں توقع ہے کہ ایران کا عدالتی نظام دس لاکھ ڈالر کی ادائیگی کے بدلے ان کے دونوں مؤکلیں کی رہائی کی راہ ہموار کردے گا۔

ایک اور خبر کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ امریکی سیاحوں جاش فیٹل اور شین باؤر کی رہائی اسلامی رحمدلی کی ایک مثال ہوگی۔ ہفتے کے روز ایک نیوزکانفرنس کے دوران علی اکبر صالحی نے امریکہ پر بھی یہ زور دیا کہ وہ اپنے ملک میں قید ایرانیوں کو رہاکرے۔

ان امریکی شہریوں کو 31 جولائی 2009 ء میں اپنی ایک تیسری امریکی ساتھی سارہ شورڈ کے ساتھ اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ عراقی سرحدعبورکرکے ایران میں داخل ہوئے تھے۔ ایران نے ان پر جاسوسی کا الزام لگایا جب کہ ان کا کہناتھا کہ انہوں نے لاعلمی میں سرحد عبور کی تھی۔ سارہ کو بعد ازاں پانچ لاکھ ڈالر کی ضمانت پر گذشتہ سال ضمانت پر رہا کردیا گیاتھا اور وہ وطن واپس چلی گئی تھیں۔

امریکہ، جس کے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں، کئی بار گرفتار امریکیوں کی رہائی پر زور دے چکاہے۔

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے جمعرات کے روز کہاتھا کہ انہیں کئی ذرائع سے یہ خبریں ملی ہیں کہ ایران میں قید دونوں امریکی شہریوں کو جلد رہا کردیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG