رسائی کے لنکس

ایران: عراق اورشام کے ساتھ 10 ارب ڈالر گیس پائپ لائن کا معاہدہ


Pipeline
Pipeline

ایران نے اپنی قدرتی گیس یورپ برآمد کرنے کے لیے عراق اور شام کے ساتھ دس ارب ڈ الر کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

سرکاری کنٹرول کے ایرانی ٹیلی ویژن نے کہا ہے کہ تینوں ممالک کی تیل کی وزارتوں نے پیر کے روز گیس کی فراہمی کے لیے پانچ ہزار کلومیٹر پائپ لائن بچھانے کے معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ گیس ایران کے جنوبی حصے پارس گیس فیلڈ سے فراہم کی جائے گی۔

مجوزہ گیس پائپ لائن کی تکمیل تین سے پانچ سال کے عرصے میں ہوگی اور یہ عراق، شام، لبنان اور بحیرہ روم سے گذرے گی۔

ایران کے وزارت تیل کے نائب وزیر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پارس گیس فیلڈ میں نئے ترقیاتی منصوبے سے ملک میں قدرتی گیس کی پیداوار ، جوپہلے ہی دنیا میں سب سے زیادہے،دوگنا ہوسکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG