کوئٹہ —
پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے کم ازکم 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
گودار کے اسسٹنٹ کمشنر نثار احمد گورگیج نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کی شب ایران کی سرحد سے 20 کلومیٹر دور پاکستانی علاقے چٹان میں پیش آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پک اپ میں سوار یہ افراد غیر قانونی طریقے سے ایران جا رہے تھے کہ انھیں مسلح افراد نے روک کر تلاشی کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
نثار گورگیج کے مطابق مرنے والوں میں چار ازبک باشندے بھی شامل ہیں جب کہ باقی افراد کا تعلق بظاہر صوبہ پنجاب سے معلوم ہوتا ہے۔
حکام کے مطابق مرنے والوں کی لاشوں کو گوادر کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں سے انھیں کراچی بھیج دیا جائے گا۔
تاحال کسی فرد یا تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
رواں سال کے آغاز میں بھی غیر قانون طور پر ایرانی سرحد عبور کرنے کی کوشش میں 11 افراد فائرنگ کرکے ہلاک کر دیے گئے تھے۔