رسائی کے لنکس

یاسر حسین اور اقرا عزیز شادی کے بندھن میں بندھ گئے


پاکستانی ٹی وی کے اداکار یاسر حسین اور اداکارہ اقرا عزیز ٹی وی ستاروں کے جھرمٹ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

شادی میں جن اہم شخصیات اور فنکاروں نے شرکت کی ان میں فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ زارا نورعباس، اسد صدیقی، ہانیہ عامر، عاصم اظہر، احد رضا میر، سجل علی، ایمن خان، منیب بٹ، صحیفہ جبار خٹک، صبورعلی اور نوشین شاہ وغیرہ شامل ہیں۔

شادی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

یاسر حسین نے رواں سال جولائی میں ایک ایوارڈ شو کے دوران اقرا کو اسٹیج پر پروپوز کیا تھا ساتھ ہی منگنی کی انگوٹھی بھی پیش کی تھی جسے اقرا نے فوراً ہی قبول کرلیا اور یوں جولائی میں کیا گیا وعدہ دسمبر کے آخری دنوں میں پورا ہوا۔

اقرا نے بارات میں سرخ رنگ کا لہنگا پہنا ہوا تھا جب کہ یاسر حسین نے سنہرے رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہوئی تھی۔

اقرا عزیز کو حق مہر میں 4 تولہ سونا ادا کیا جائے گا، جس کی قیمت تقریباً ساڑھے تین لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

منگنی سے شادی تک کے دوران دونوں نے متعدد بار اپنے انٹرویوز میں کہا تھا کہ وہ جلد شادی کرلیں گے۔

شادی کے موقع پر اقرا نے یاسر کو اپنے ہاتھوں قلا پہنایا۔

اس منظر کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جب کہ اس سے قبل شادی کارڈ اور رسم مایوں کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے۔

XS
SM
MD
LG