واشنگٹن —
اسپاٹ فکسنگ کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد 'انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)' کے چیئرمین راجیو شکلا اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
ہفتے کو نئی دہلی میں جناب شکلا نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر کو بھیج دیا ہے ۔
راجیو شکلا - جو بھارت کی مرکزی حکومت میں جونیئر وزیر بھی ہیں – مئی کے وسط میں منظرِ عام پر آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد مستعفی ہونے والے تیسرے بھارتی عہدیدار ہیں۔
ان سے قبل جمعے کو بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری سنجے جگدالے اور خزانچی اجے شرکے نے بھی اپنے عہدوں سے استعفے دے دیے تھے۔
اتوار کو 'بی سی سی آئی' کی مجلسِ عاملہ کا ایک اجلاس بھی بھارت کے شہر چنئی میں ہورہا ہے جس میں امکان ہے کہ بورڈ کے صدر این سری نواسن پر مستعفی ہونے کے لیے دبائو ڈالا جائے گا۔
جناب سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن کو بھی بھارتی پولیس نے اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں حراست میں لے رکھا ہے جو 'آئی پی ایل' کی فرنچائز 'چنئی سپر کنگز' کے عہدیداربھی ہیں۔
داماد کی گرفتاری اور مختلف حلقوں کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کے مطالبات کے باوجود 'بی سی سی آئی' کے سربراہ مستعفی ہونے سے انکاری ہیں۔
خیال رہے کہ بھارتی پولیس نے 16 مئی کو سابق ٹیسٹ بالر سری سانتھ سمیت 'آئی پی ایل' سے منسلک تین کھلاڑیوں کو اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں حراست میں لے لیا تھا۔
تینوں کھلاڑیوں کی گرفتاری کے بعد بھارتی پولیس نے کرکٹ میچوں پر غیر قانونی سٹہ کھیلنے والوں کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے اور ملک بھر میں سٹے بازوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔