رسائی کے لنکس

چین میں آئی فون 6کی فروخت پر پابندی ہٹانے کا حکم


بیجنگ کی انٹلکچول پراپرٹی کورٹ نے جمعے کے روزیہ کہتے ہوئے پابندی ہٹانے کا حکم دیا کہ اپیل اور زوم لائٹ نے شین ژہن بالی کے پیٹنٹ ڈیزائن 100 سی فونز کی خلاف ورزی نہیں کی۔

چین کی ایک عدالت نے کیلی فورینا کی ایک کمپنی کوپرٹنو اور چین کی موبائل فون بنانے والی ایک مقامی کمپنی کے درمیان ڈیزائن پیٹنٹ کرانے کے تنازع میں اپیل کے آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس کی فروخت پر چین میں عائد پابندی خلاف ٖفیصلہ دیا ہے۔

چین کے خبررساں ادارے سنہوا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اس عدالتی فیصلے سے چین میں آئی فون کے ان ماڈلز کی فروخت پر پابندی ختم ہو جائے گی۔

پچھلے سال مئی میں بیجنگ میں پیٹنٹ حقوق کی نگرانی کے ایک ادارے نے چین کے ایک مقامی فروخت کنندہ ادارے زوم فلائٹ کو ایپل کے آئی فون کی فروخت روکنے کا حکم دیا تھا۔

یہ حکم ایک مارکیٹنگ کمپنی شین ژہن بالی کی اس شکایت کے بعد جاری ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ اس کے فون 100 سی کا ڈیزائن پیٹنٹ ہے جسے چین میں آئی فون کی فروخت سے نقصان پہنچ رہا ہے۔

اپیل اور چین میں آئی فون کی فروخت کنندہ کمپنی زوم لائٹ ، پابندی کے معاملے کو چین کے انٹلکچول پراپر ٹی سےمتعلق عدالت میں لے گئے۔

بیجنگ کی انٹلکچول پراپرٹی کورٹ نے جمعے کے روزیہ کہتے ہوئے پابندی ہٹانے کا حکم دیا کہ اپیل اور زوم لائٹ نے شین ژہن بالی کے پیٹنٹ ڈیزائن 100 سی فونز کی خلاف ورزی نہیں کی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ پابندی نافذ کر نے والے ادارے نے اس سلسلے میں قواعد پر درست طور پر عمل نہیں کیا اور یہ کہ پیٹنٹ ڈیزائن کے دعوے کے حوالے سے مناسب شواہد پیش نہیں کیے گئے۔

بیجنگ کے انٹلکچول پراپرٹی آفس اور شین ژہن بالی کے نمائندوں نے کہا کہ وہ اس حکم کے خلاف اپیل میں جانے کا فیصلہ سوچ بچار کے بعد کریں گے۔

XS
SM
MD
LG