رسائی کے لنکس

’اپنی پہچان بنانے کے لیے آرٹسٹ کو کئی مشکل مرحلوں سے گزرنا پڑتا ہے‘


’وائس آف امریکہ‘ کی اردو سروس کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں نوجوان اداکار سلمان سعید نے کہا ہے کہ انہوں نے بچپن ہی سے سوچ رکھا تھا کہ اداکار بننا ہے۔ جس کی وجہ، اُنھوں نے بتایا کہ اُن کے بڑے بھائی اور معروف فلم اور ٹیلی ویژن اداکار ہمایوں سعید تھے۔

اُنھوں نے کہا ہے کہ ’’ہمایوں سعید پوری فیملی کے لیے ہی ایک انسپائریشن رہے ہیں‘‘۔

سلمان سعید نے کہا ہے کہ اگرچہ انہیں اپنے بھائی کی وجہ سے وہ مشکلیں نہیں سہنی پڑیں جن سے نو وارد اداکاروں کو نبردآزما ہونا پڑتا ہے۔ لیکن، اپنی جگہ اور پہچان بنانے کے لیے انہیں کافی محنت کرنا پڑی۔

وہ کہتے ہیں کہ ’’اداکار ہونا آسان بات نہیں۔ بلکہ نو سے پانچ نوکری کرنے والوں سے زیادہ محنت طلب اور مشکل کام ہے۔‘‘

بقول اُن کے، ’’اپنی پہچان بنائے رکھنے اور مسلسل معیاری پراجیکٹ دینے کے لیے کئی مشکل مرحلوں سے گزرنا پڑتا ہے‘‘۔

انہوں نے گفتگو میں مزید کیا کہا، سنتے ہیں منسلک رپورٹ میں:

فلم، ٹیلی ویژن آرٹسٹ، سلمان سعید کا انٹرویو
please wait

No media source currently available

0:00 0:05:12 0:00

XS
SM
MD
LG