رسائی کے لنکس

جرات مند اور دلیر خواتین کے بارہویں سالانہ بین الاقوامی ایورڈاز

امریکہ کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ جرات مند خواتین کے سالانہ بین الاقوامی ایوارڈ کی تقریب میں۔ 29 مارچ 2017
امریکہ کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ جرات مند خواتین کے سالانہ بین الاقوامی ایوارڈ کی تقریب میں۔ 29 مارچ 2017

ایوارڈ کے لیے دنیا بھر سے ان خواتین کا انتخاب کیا جاتا ہے جنہوں نے غیر معمولی جرات اور دلیری کا مظاہرہ کیا ہو اور امن، انصاف، انسانی حقوق، جنسی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے خطرات مول لیے ہوں اور قربانیاں دیں ہوں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے دنیا بھر کی جرات مند اور قائدانہ کردار ادا کرنے والی خواتین کی صلاحیتوں کے اعتراف اور حوصلہ افزائی کے لیے گزشتہ 12 برسوں سے ایوارڈز دیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے کے بارہویں ایوارڈز کی تقریب جمعے کے روز واشنگٹن میں ہو رہی ہے۔

سال برائے 2018 کے لیے خواتین کی جرات کے بین الاقوامی ایورڈر کی تقریب کی میزبانی امریکہ کے نائب وزیر خارجہ جان جے سلیوان کریں گ ۔ تقریب کی مہمان خصوصی امریکہ کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ ہوں گی۔

ایوارڈ کے لیے دنیا بھر سے ان خواتین کا انتخاب کیا جاتا ہے جنہوں نے غیر معمولی جرات اور دلیری کا مظاہرہ کیا ہو اور امن، انصاف، انسانی حقوق، جنسی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے خطرات مول لیے ہوں اور قربانیاں دیں ہوں۔

سن 2007 سے شروع کیے جانے والے اس پروگرام میں اب تک دنیا بھر کے 65 ممالک کی 120 خواتین یہ ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں۔

اس سال جن خواتین کو ایوارڈ دیے جا رہے ہیں ان کے نام اور ملک یہ ہیں

رویا سادت۔ أفغانستان

اورا ایلینا فرفان۔ گوئٹے مالا

ڈاکٹر جولیسا ولانووا۔ ہانڈورس

علیہ خالف صالح۔ عراق

سسٹر ماریا ایلنا برینی ۔ اٹلی

ایمان عمروف ۔ قازقستان

ڈاکٹر فریدی روشیتی۔ کوسوو

لا معلومہ سعید۔ مورنطانیہ

گوڈیلائیو موکاساراسی ۔ روانڈا

سیری کان چارونسری۔ تھائی لینڈ

خواتین کی جرات اور بہادری کے بین الاقوامی ایوارڈ کی یہ تقریب امریکی تنظیموں اور کاروباروں کے اشتراک سے ہو رہی ہے جس میں خواتین کو امریکہ اور دنیا بھر میں بااختیار بنانے کے طریقوں اور سٹرٹیجی پر بھی بات کی جائے گی۔

اپنے ملکوں کو واپسی سے قبل ایوارڈ حاصل کرنے والی خواتین کے اعزاز میں لاس اینجلس میں اختتامی تقریب منعقد ہو گی۔

XS
SM
MD
LG