رسائی کے لنکس

پاکستان میں ’مردوں کے مقابلے میں خواتین کی اجرت 38.5 فیصد کم‘: رپورٹ


رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مردوں کی نسبت خواتین کو 38.5 فیصد کم اجرت ملتی ہے جب کہ نیپال میں خواتین کو مردوں کے مقابلے میں 40.5 فیصد کم اجرت دی جاتی ہے۔

عالمی ادارہ محنت یعنی انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن ’آئی ایل او‘ کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا میں خواتین کو مردوں کے مقابلے میں کم اجرت ملتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مردوں کی نسبت خواتین کو 38.5 فیصد کم اجرت ملتی ہے جب کہ نیپال میں خواتین کو مردوں کے مقابلے میں 40.5 فیصد کم اجرت دی جاتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مستحکم معیشت والے ممالک میں بھی عمومی طور پر دنیا بھر میں خواتین عموماً جز وقتی کام کرتی ہیں اور اس کی ایک وجہ عورتوں پر بچوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ہے، جس سے اُن کی ماہانہ آمدن پر فرق پڑتا ہے۔

عالمی ادارہ محنت کے مطابق پاکستان میں 2013ء میں ماہانہ آمدن 119 ڈالر تھی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اجرتوں میں اضافہ بہت کم رہا ہے۔

اگرچہ حالیہ برسوں میں پاکستان میں مختلف شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کی شرح میں اضافہ ہوا ہے لیکن اب بھی خواتین کی ایک بڑی تعداد دیہی علاقوں میں کام کرتی ہے جہاں عموماً مزدوری کے عوض اجرت کی ادائیگی کا کوئی باضابطہ طریقہ کار رائج نہیں ہے۔

XS
SM
MD
LG