رسائی کے لنکس

انڈونیشیا: سونامی میں لاپتا لڑکی 10 سال بعد مل گئی


پوچھ گچھ کہ بعد پتہ چلا کہ ایک ماہی گیر کو جنت نامی لڑکی سمندر سے ملی جسے وہ اپنے گھر لے آیا اور اُس کی والدہ نے اس کی پرورش کی۔

انڈونیشیا میں 2004ء میں سمندر میں اُٹھنے والی سونامی کی لہروں میں بہہ جانے والی چار سالہ لڑکی 10 سال بعد بحفاظت اپنے خاندان سے آ ملی اور اب اُس کی عمر 14 سال ہے۔

چار سالہ جنت اور اُس کے سات سالہ بھائی کو آخری مرتبہ 26 دسمبر 2004ء کو انڈونیشیا کے علاقے آچے کے مغرب میں دیکھا گیا تھا، لیکن جب سمندری طوفان کی لہریں اُن کے گھر سے ٹکرائیں تو وہ اُن میں بہہ گئی تھی۔

اُنھیں رواں سال جون تک ہلاک تصور کیا جاتا رہا ہے لیکن اُن کے چچا نے ایک دوسرے گاؤں میں جنت سے ملتی ہوئی شکل کی لڑکی کو دیکھا تو اُس کے بارے میں جاننے کی کوشش کی۔

پوچھ گچھ کہ بعد پتہ چلا کہ ایک ماہی گیر کو جنت سمندر سے ملی جسے وہ اپنے گھر لے آیا اور اُس کی والدہ نے اس کی پرورش کی۔

لیکن جنت کا بھائی جو اُس کے ساتھ بہہ گیا تھا تاحال لاپتا ہے۔

XS
SM
MD
LG