رسائی کے لنکس

بھارت میں لاک ڈاؤن: آؤٹ سورسنگ کا کاروبار خطرے میں


آئی ٹی کے حوالے سے بنگلور کی حیثیت مرکزی ہے، اس شہر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سینکڑوں چھوٹی بڑی کمپنیاں ہیں۔
آئی ٹی کے حوالے سے بنگلور کی حیثیت مرکزی ہے، اس شہر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سینکڑوں چھوٹی بڑی کمپنیاں ہیں۔

بھارت میں ایسی بہت سی کمپنیاں ہیں جو آؤٹ سورسنگ کا کام کرتی ہیں، یعنی دوسرے ملکوں کی کمپنیوں اور اداروں کے لیے خدمات سر انجام دیتی ہیں۔

مثال کے طور پر کال سینٹرز، آئی ٹی سروسز اور دیگر خدمات سے جڑے ہزاروں کارکن اب اپنے گھروں میں بیٹھے ہیں اور ان کمنیوں نے ایسا کوئی بندوبست نہیں کیا کہ وہ گھروں سے اپنا کام کر سکیں۔

خبر رساں ادارے، رائٹرز کے مطابق، آوٹ سورسنگ کا کاروبار اور اس سے جڑے ہزاروں کارکن اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

بھارت میں آئی ٹی لابی گروپ کے سابق عہدے دار، چندر شیکھر نے ایجنسی کو بتایا کہ آئی ٹی کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔

آئی ٹی کے حوالے سے بنگلور کی حیثیت مرکزی ہے، اس شہر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سینکڑوں چھوٹی بڑی کمپنیاں ہیں، جن کا مستقبل سخت خطرے میں پڑ چکا ہے۔ بنگلور کے یہ کارکن ایک طرف وائرس سے خوفزدہ ہیں تو دوسری طرف ان کا روزگار بھی معطل ہے۔

XS
SM
MD
LG