رسائی کے لنکس

بھارتی کشمیر میں مسلح لڑائی, تین فوجی اور چار مسلمان عسکریت پسند ہلاک


بھارتی کشمیر میں مسلح لڑائی, تین فوجی اور چار مسلمان عسکریت پسند ہلاک
بھارتی کشمیر میں مسلح لڑائی, تین فوجی اور چار مسلمان عسکریت پسند ہلاک

بھارتی فوجی اور پاکستان میں قائم لشکر طیبہ کے مشتبہ ارکان ہلاک ہوئے ہیں: پولیس

بھارتی پولیس نے کہا ہے کہ بھارتی کنٹرول والے کشمیر میں مسلح لڑائی میں کم از کم تین فوجی اور چار مسلمان عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

عہدیداروں نے بتایا کہ لڑائی منگل کے روز اس وقت شروع ہوئی جب فوجیوں اور پولیس نے جنوبی ضلع راجوڑی میں عسکریت پسندوں کی پناہ گاہوں کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس نے بتایا کہ مسلح لڑائی میں بھارتی فوجی اور پاکستان میں قائم لشکر طیبہ کے مشتبہ ارکان ہلاک ہوئے۔ چند مہینے نسبتاً پر سکون رہنے کے بعد حال ہی میں کشمیر میں تشدد بھڑک اٹھا ہے۔

بھارتی فوج نے کہا ہے کہ پچھلے ہفتے مختلف جھڑپوں میں کم از کم 12 عسکریت پسند ہلاک ہوئے.

XS
SM
MD
LG