رسائی کے لنکس

پاکستان کا بھارتی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ


پاکستان میں کچھ عرصہ پہلے لائن آف کنٹرول کے قریب مار گرائے جانے والا بھارتی ڈورن۔ (فائل فوٹو)
پاکستان میں کچھ عرصہ پہلے لائن آف کنٹرول کے قریب مار گرائے جانے والا بھارتی ڈورن۔ (فائل فوٹو)

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حدود گھس آنے والے بھارتی ڈورن کو مار گرانے کے بعد کا ملبہ اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے کشمیر میں حد بندی لائن، یعنیایل او سیپر ایک غیر مسلح بھارتی ڈرون مار گرایا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہآئی ایس پی آرنے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی فوجیوں نے کواڈ کوپٹر کہلائے جانے والے ڈرون کو آگاہی پوسٹ کے پوسٹ پر فائرنگ کر کے مارا گرایا اور ملبہ اپنے قبضے میں لے لیا۔

پاکستانی فوج کے مطابق بھارتی ڈرون پاکستانی فضائی حدود میں کئی کلو میٹر اندر تک آ گیا تھا۔

بھارت کی طرف سے فوری طور پر اس بارے میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ہفتے کو لائن آف کنٹرول کے قریب گرایا گیا ڈرون لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی فوجی چوکیوں اور فوجی پوزیشن کے بارے میں معلومات جمع کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

اس سے پہلے پاکستانی حکام نے بھارت پر الزام لگایا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر اس کے فو جیوں کی گولہ باری کی سے چار افراد ہلاک ہوگئے ۔

ایک روز قبل پاکستانی بحریہ نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی سمندری حدود کے قریب اُس نے بھارتی آبدوز کی نشاندہی کرنے کے بعد اُس کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا تھا اور اُسے واپس جانے پر مجبور کر دیا۔

تاہم بھارت نے پاکستانی بحریہ کے دعویٰ کے کو مسترد کر دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG