رسائی کے لنکس

سلمان غیر قانونی اسلحہ کے استعمال کے الزام سے بری


سلمان خان (فائل فوٹو)
سلمان خان (فائل فوٹو)

فیصلے کے بعد سلمان خان نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں اور خیرخواہوں کا شکار ادا کیا۔

بھارت کی ایک عدالت نے بدھ کو معروف سلمان خان کو غیر قانونی اسلحہ کے استعمال کے الزام سے بری کر دیا۔

ان پر الزام تھا کہ 1998ء میں مغربی ریاست راجستھان میں کالے ہرن اور چنکارا ہرن کے شکار کے لیے جو اسلحہ انھوں نے اس استعمال کیا وہ زائد المعیاد تھا۔

جج دلپت سنگھ راج پروہت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ الزام کو ثابت کرنے کے لیے کافی شواہد فراہم نہیں کر سکا لہذا ناکافی ثبوت کی بنا پر سلمان خان کو اس الزام سے بری کیا جاتا ہے۔

پولیس اور محکمہ جنگلات کا دعویٰ تھا کہ سلمان خان نے جس اسلحے سے یکم اور دو اکتوبر 1998ء میں جودھ پور کے قریب واقع گاؤں کنکنی میں شکار کیا تھا اس کا لائسنس ختم ہو چکا تھا۔

18 سال قبل سلمان اپنی فلم "ہم ساتھ ساتھ ہیں" کی شوٹنگ کے لیے اس علاقے میں تھے۔

وکیل صفائی کا استدلال رہا کہ سلمان خان کے خلاف یہ الزام بے بنیاد ہے اور بدھ کو ان کا کہنا تھا کہ معاملے میں انصاف ہو گیا ہے۔

بھارتی اداکار پر چار مختلف مقدمات تھے جن میں غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے، چنکارا ہرن اور کالے ہرن کا غیر قانونی شکار شامل تھے۔

گزشتہ سال جولائی میں راجستھان کی ہائی کوٹ نے انھیں چنکارا ہرن کے غیر قانونی شکار کے مقدمے میں بری کر دیا تھا جب کہ دو کالے ہرن مارنے کا مقدمہ ابھی زیر سماعت ہے۔

فیصلے کے بعد سلمان خان نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں اور خیرخواہوں کا شکار ادا کیا۔

بدھ کو مقدمے کی سماعت کے لیے جودھ پور کی اس عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جہاں سلمان خان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے لوگوں کی ایک بڑی تعداد امڈ آئی تھی۔

بھارتی ادکار جب عدالت میں پیش ہوئے تو ان کی بہن الویرا بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

XS
SM
MD
LG