رسائی کے لنکس

آسٹریلیا، بھارت کو ہرا کر ویمنز ٹی 20 چیمپئن بن گیا


آسٹریلیا، بھارت کو 85 رنز سے ہرا کر آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا ہے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو 185 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن بھارتی ٹیم 19.1 اوورز میں 99 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

اتوار کو میلبرن میں کھیلے گئے فائنل میں آسٹریلیا کی اوپنر بیتھ مونی نے ناقابل شکست 78 رنز بنائے۔ ایلسا ہیلی نے بھی 75 رنز بنائے۔

میگ لیننگ نے 16، گاردنر نے دو، ہینس نے چار اور کیرے پانچ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

بھارتی خواتین بالرز میں سے دپتی شرما نے 2 اور پونم یادو اور رادھا یادو نے ایک ایک وکٹ لی۔

بھارت کی جانب سے دپتی شرما نے سب سے زیادہ 33 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوناسن نے 2 جب کہ شوف ، مولینکس اور کیمنز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

کرکٹ سے دلچپی رکھنے وال حلقوں میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے کو یکطرفہ قرار دیا جارہا ہے کیوں کہ بھارت نے میچ جیتنے کی فائٹ ہی نہیں کی۔

بھارتی کھلاڑی تانیہ بھاٹیہ کا ریٹائرڈ ہرٹ ہونا بھارت کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوا اور پورے میچ میں ٹیم مسلسل مشکلات کا شکار رہی اور ایک کے بعد ایک وکٹیں گرتی چلی گئیں۔

XS
SM
MD
LG