رسائی کے لنکس

'پاکستان میں ایشیا کپ ہوا تو بھارت نہیں کھیلے گا'


Pakistan India Cricket
Pakistan India Cricket

بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایشیا کپ کی میزبانی پر انھیں کوئی اعتراض نہیں۔ لیکن، بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔ بھارت کے ایشیا کپ کھیلنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کا انعقاد نیوٹرل مقام پر ہو۔

ایشیا کپ اس سال ستمبر میں ہوگا۔ اس کا میزبان پاکستان کرکٹ بورڈ ہے۔ لیکن، ابھی تک اس بارے میں حتمی اعلان نہیں ہوا کہ ٹورنامنٹ کس ملک میں کھیلا جائے گا۔

بھارتی بورڈ کے اہلکار نے نیوز ایجنسی، آئی اے این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کسی صورت پاکستان نہیں جائے گی۔ اگر ایشین کرکٹ کونسل چاہتی ہے کہ بھارت کے بغیر ایشیا کپ ہو تو اور بات ہے۔ لیکن، اگر بھارت کو ایشیا کپ میں شرکت کے لیے کہا جائے گا تو پھر مقام پاکستان نہیں ہو سکتا۔

2018 میں ایشیا کپ کا میزبان بھارتی کرکٹ بورڈ تھا۔ لیکن، پاکستانی کرکٹرز کے بھارتی ویزے جاری ہونے میں مشکلات کی وجہ سے اسے متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا گیا تھا۔ بھارتی بورڈ کے اہلکار نے کہا ہے کہ جس طرح بھارت نے ٹورنامنٹ کو نیوٹرل مقام پر منتقل کر دیا تھا، پاکستان کو بھی ایسا کر دینا چاہیے۔

ایشیا کپ کو اس لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے کہ یہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے کچھ پہلے منعقد ہوگا۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG