رسائی کے لنکس

بھارت: پولنگ اسٹیشن پر حملہ، پانچ افراد ہلاک


بھارت: پولنگ اسٹیشن پر حملہ، پانچ افراد ہلاک
بھارت: پولنگ اسٹیشن پر حملہ، پانچ افراد ہلاک

شمال مشرقی بھارت میں عسکریت پسندوں نے ایک پولنگ اسٹیشن پر پانچ لوگوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
عہدےداروں نے کہاہے کہ ہفتے کے روز ریاست منی پور کے ضلع چندل میں باغیوں نے حملہ کرکے ایک عورت ، الیکشن ڈیوٹی کے عملے کے تین اہلکاروں اور ایک فوجی کو ہلاک کر دیا۔

خبروں کے مطابق عسکریت پسندوں نےمقامی اسمبلی کے ایک نئے انتخاب کے موقع پر ایک پولنگ اسٹیشن پر دھاوا بولا۔

یہ حملہ اس کے باوجود ہوا کہ حملوں کے امکان کے پیش نظر علاقے میں سیکیورٹی کے سخت تر انتظامات کیے گئے تھے ۔

XS
SM
MD
LG