رسائی کے لنکس

ممبئی: بال ٹھاکرے کی آخری رسومات


بال ٹھاکرے کی میت کو شیوا جی پارک لے جایا جا رہا ہے
بال ٹھاکرے کی میت کو شیوا جی پارک لے جایا جا رہا ہے

بال ٹھاکرے کی میت کو پھولوں سے لدی ایک خصوصی گاڑی پر ان کے گھر سے شیوا جی پارک لایا گیا۔

بھارت کی بنیاد پرست ہندو تنظیم شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے کی آخری رسومات اتوار کی شام ممبئی میں ادا کر دی گئیں جس میں مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق لگ بھگ دو لاکھ لوگوں نے شرکت کی۔

بال ٹھاکرے طویل علالت کے بعد ہفتہ کو 86 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کرگئے تھے۔

بال ٹھاکرے کی میت کو پھولوں سے لدی ایک خصوصی گاڑی پر ان کے گھر سے شیوا جی پارک لایا گیا۔ میت کے راستے اور پارک میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ بال ٹھاکرے کا آخری دیدار کرنے کے جمع تھے۔

بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے مختلف شہروں اور دیگر علاقوں سے بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد بال ٹھاکرے کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ممبئی پہنچی۔

اس موقع پر شہر میں کاروبار زندگی مکمل طور پر معطل رہا جب کہ کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس کے ہزاروں اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG