رسائی کے لنکس

بھارت تائیوان سے دس ہزار چینی استاد بھرتی کرے گا


بھارت تائیوان سے دس ہزار چینی استاد بھرتی کرے گا
بھارت تائیوان سے دس ہزار چینی استاد بھرتی کرے گا

بھارت اپنے ہائی اسکولوں میں بچوں کو چینی زبان پڑھانے کے لیے تائیوان سے دس ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا منصوبہ بنا رہاہے۔

تائیوان کے وزیر تعلیم وو چنگ جی نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے بھارت میں ایک ملاقات کے دوران وہاں کی انسانی وسائل کی وزارت نے ان کے سامنے یہ منصوبہ پیش کیاتھا۔

وزیر تعلیم کا کہناہے کہ ان کاملک ایک ٹاسک فورس قائم کرے گا جو بھارت بھیجنے کے لیے اساتذہ بھرتی کرکے انہیں ضروری تربیت دے گا۔ عہدے داروں کا کہناہے کہ و ہ آنے والے مہینوں میں اس موضوع پر بھارتی حکام کے ساتھ مزید مذاکرات کریں گے۔

جیسے جیسے چین کی معیشت ترقی کررہی ہے اور اس کےسیاسی اثرورسوخ میں اضافہ ہورہاہے، چینی زبان کی مقبولیت بھی بڑھ رہی ہے۔ چینی تائیوان کی سرکاری زبان ہے جو 1949ء کی خانہ جنگی کے دوران مرکزی چین سے الگ ہوگیا تھا۔

بھارت میں 15 سوسے زیادہ زبانیں بولی جاتی ہیں ، تاہم ہندی اور انگریزی بنیادی سرکاری زبانیں ہیں اور یہ دونوں زبانیں بھارتی اسکولوں میں پڑھائی جاتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG