رسائی کے لنکس

بھارتی حکومت صحافیوں کے تحٖفظ کو یقینی بنائے۔ رپورٹرز ود آؤٹ باڈرز


کلکتہ میں صحافی ایک صحافی سید شجاعت بخاری کے قتل کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔ 15 جون 2018
کلکتہ میں صحافی ایک صحافی سید شجاعت بخاری کے قتل کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔ 15 جون 2018

میڈیا کے ایک نگران ادارے نے اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں صحافیوں کے کام کے حالات کی صورت حال انتہائی ابتر ہو چکی ہے۔

رپورٹرز ود آؤٹ باڈرز نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ان صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے جو یہ محسوس کررہے ہیں کہ وہ خطرات میں گھرے ہوئے ہیں۔

بدھ کے روز جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں 2017 کے دوران تین صحافیوں کو ہلاک کیا گیا اور یہ کہ چوتھے مقدمے کی تحقیقات ابھی تک جاری ہیں۔

میڈیا کے نگران ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2018 میں صورت حال میں نمایاں طور پر بگاڑ آیا ہے، کیونکہ چوتھا صحافی اس سال کے پہلے چھ مہینوں کے دوران ہلاک ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کے خلاف نفرت پر مبنی تقاریر میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے جو ان کی سلامتی کے لیے سنگین تشویش کا باعث رہی ہیں ۔

رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی اس رپورٹ پر فوری طور پر بھارتی حکومت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

صحافیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے اس گروپ نے مطالبہ کیا ہے کہ ان واقعات کی فوری اور آزادانہ تحقیقات کی جائیں جن میں صحافیوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG