رسائی کے لنکس

بھارت پولیو سے پاک ملک بننے کے قریب ہے: وزیر صحت


بھارت پولیو سے پاک ملک بننے کے قریب ہے: وزیر صحت
بھارت پولیو سے پاک ملک بننے کے قریب ہے: وزیر صحت

بھارت میں صحت کی دیکھ بھال سے متعلق عہدے داروں نے کہاہے کہ ان کے ملک سے پولیو کا خاتمہ ہونے والا ہے کیونکہ گذشہ نو ماہ کے دوران پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

بھارتی عہدےداروں نے پیر کے روز کہا کہ ملک میں پولیو کاآخری کیس ریاست مغربی بنگال میں جنوری میں رجسٹر کیا گیاتھا۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق جس ملک میں تین سال تک پولیو کا کوئی کیس سامنے نہ آئےتو اسے پولیو سے پاک ملک قرار دے دیا جاتا ہے۔

بھارت کے وزیر صحت غلام نبی آزاد نے کہاہے کہ بھارت پولیو کے خاتمے کی منزل کے قریب ہے اوراس وائرس کی ملک میں دوبارہ آمد روکنے کے کے لیے حکومت چوکس ہے۔

بھارت دنیا کے ان چار ممالک میں سے ایک ہے جہاں پولیو کامرض ایک وبائی خطرے کے طور پر موجود ہے۔ دیگرتین ممالک افغانستان، پاکستان اور نائجیریا ہیں۔

پولیو کا وائرس عموماً پانچ سال سے کم عمر بچوں پر حملہ کرتاہے ۔ یہ مرض آلودہ پانی کے ذریعے پھیلتا ہے۔

پولیو انسان کے مرکزی اعصابی نظام کو اپنا نشانہ بناتا ہے جس سے جسمانی معذوری ، پٹھوں کی کمزوری، اعضاء کی ہیت میں تبدیلی اور بعض صورتوں میں موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

بھارت کی جانب سے یہ اعلان پولیو کے خاتمے کی کوششوں سے متعلق عالمی دن کے موقع پر سامنے آیا ہے۔

XS
SM
MD
LG