رسائی کے لنکس

بھارت میں الوؤں کی گھٹتی ہوئی آبادی کے ذمہ دار، ہیری پوٹر


ہیری پوٹر
ہیری پوٹر

بھارت کے ماحولیات کے وزیر نےکہا ہے ہیری پوٹر سیریز کےجادوگر لڑکے کےشائقین ملک میں الوؤں کی آبادی کےدشمن بن چکے ہیں۔

جئے رام نے بدھ کے روز بتایا کہ اِس کتاب نے بھارتیوں کے، اُن کے بقول، شہری علاقوں سے تعلق رکھنے والےمتوسط طبقے کے شہریوں کو ترغیب دی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو الوؤں کا تحفہ پیش کریں، تاکہ وہ ہیری پوٹر اور اُن کے دوست، برفانی الو، کی نقشِ قدم پر چل سکیں۔

اِس مقبول کتاب اور فلم سیریز میں، جادوگر لڑکے کی ڈاک پہنچانے والا پردار، ہیڈوگ نمایاں طور پر، اور اکثر پنجرے میں، پیش ہوتا ہے۔

لیکن ‘ٹریفک’ نامی قدامت پسندگروپ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حقیقی الو اچھے پالتو جانور نہیں ہوا کرتے اور اُنھیں آس پاس اُڑنے کی جگہ اور کھانے کے لیے شکار کرنے کا ماحول درکار ہوتاہے۔

‘ناپید ہوتے ہوئے رات کے راہی’ کے عنوان سے جاری ہونے والی اِس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہر سال ہزاروں کی تعداد میں الوؤں کی تجارت کی جاتی ہے، اور اُنھیں کالے جادو کی رسموں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

الوؤں کی حفاظت کے پیشِ نظر، پانچ نومبر کو‘دیوالی’ کے ہندو جشن سے قبل ، ٹریفک نامی ادارہ سخت اقدامات پر زور دے رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تعطیل کے باعث اِس دِن الوؤں کی قربانی پیش کرنےکے واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

سنہ 1992میں بھارت نے ملک میں الوؤں کی ساری اقسام کے شکار اور تجارت پر پابندی عائد کردی تھی۔

XS
SM
MD
LG