رسائی کے لنکس

بھارت میں میزائل کا کامیاب تجربہ


بھارت میں میزائل کا کامیاب تجربہ
بھارت میں میزائل کا کامیاب تجربہ

حکام کا کہنا ہے کہ بھارت نے پیر کے روز جوہری ہتھیارلے جانے کی صلاحیت کے حامل درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ”اگنی II- “ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

بھارتی حکام کے بقول میزائل مشرقی صوبے اوڑیسا میں واقع ویلرز آئی لینڈسے فائر کیا گیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال اگنی II-فائر کرنے کے دو تجربات کیے گئے تھے مگر دونوں ہی ناکام رہے۔

ماہرین کے مطابق زمین سے زمین پر ہدف کو نشانہ بنانے والا یہ میزائل 1,000 کلوگرام تک وزنی روایتی یا جوہری ہتھیار تقریباً 2,000 کلو میٹرکے فاصلے تک پہچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بھارت اور پاکستان وقتاً فوقتاً میزائل تجربے کرتے رہتے ہیں لیکن اس بارے میں ایک دوسرے کو پیشگی اطلاع دی جاتی ہے۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کے بھارتی افواج کے بیشتر ہتھیار وں کی نوعیت پاکستان میں ممکنہ اہداف کو نشانہ بنانے سے تعلق رکھتی ہے مگر اگنی II-چین کے جنوبی علاقوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG