بھارت کے شہر کولکتہ میں بدھ کی صبح ایک مارکیٹ میں آتشزدگی سے کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ آگ صبح چار بجے سوریا سین مارکیٹ میں ایک چھ منزلہ عمارت میں لگی اور ابتدائی طور پر کہا گیا ہے کہ آگ کی ممکنہ وجہ بجلی کا ’شارٹ سرکٹ‘ ہو سکتی ہے۔
بھارتی حکام کے مطابق اسپتال میں لائے گئے 11 زخمی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ عمارت چالیس سال سے یہاں قائم تھی لیکن اس میں بغیر اجازت کے ’پلاسٹک مارکیٹ‘ قائم کی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق ہلاک و زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر وہ مزدور تھے جو کام ختم کرنے کے بعد اسی مارکیٹ میں سوتے تھے۔