بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ سری نگر سے تقریباً 150 کلومیٹر جنوب میں رامبن نامی پہاڑی علاقے میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا جہاں ایک موڑ پر ڈرائیور بظاہر بس پر قابو نا رکھ سکا اور وہ 40 میٹر نیچے جا گری۔
بھارت میں ٹریفک کے مہلک حادثات عام ہیں اور وہاں اس نوعیت کے واقعات میں ہر سال اوسطاً ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوتے ہیں۔
غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ، سڑکوں کی خراب حالت اور گاڑیوں کی غیر مناسب دیکھ بھال بیشتر حادثات کی وجہ بنتے ہیں۔