رسائی کے لنکس

بھارت میں شرح سود میں اضافہ


بھارت میں شرح سود میں اضافہ
بھارت میں شرح سود میں اضافہ

بھارت نے افراط زر پر قابو پانے کے لیے منگل کے روز سود کی بنیادی شرح میں اضافہ کردیا ہے۔

شرح سود میں نصف فی صد اضافے سے اب بنیادی شرح 7.25 فی صد ہوگئی ہے ، جس کے بعد سود کی دیگر شرحوں میں اسی تناسب سے اضافہ ہوجائے گا۔

بھارت میں افراط زر کی شرح تقریباً نو فی صد ہے جس سے ملک میں معاشی ترقی کی رفتار کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ بھارتی اقتصادی ترقی کی رفتار اس وقت چین کے بعد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ افراط زر سے پیدا ہونے والی بے یقینی کی کیفیت سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی کا موجب بن سکتی ہے۔

شرح سود میں اضافے کا مقصد افراط زر کو نیچے لانا ہے۔

اقتصادیات سے متعلق عہدے دار افراط ز ر کو اس حد تک نیچے لانا چاہتے ہیں جو بھارت میں غربت کی شرح کم کرنے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے درکار معاشی ترقی برقرار رکھ سکے۔

بھارت میں معاشی ترقی کی رفتار نو فی صد سالانہ ہے جو ماہرین کے مطابق اس سال کم ہوکر آٹھ فی صد تک آسکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG