رسائی کے لنکس

گاندھی پر ہم جنس پرستی کاالزام, بھارت میں کتاب پر پابندی

گاندھی پر ہم جنس پرستی کاالزام, بھارت میں کتاب پر پابندی
گاندھی پر ہم جنس پرستی کاالزام, بھارت میں کتاب پر پابندی

مغربی بھارت کی ایک ریاست نے مہاتما گاندھی کی سوانح پر شائع ہونے والی ایک نئی کتاب کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔ ریاستی حکام کا کہناہے کہ کتاب میں یہ کہا گیا ہے کہ بھارت کی آزادی کے اس اہم راہنما نے ایک مرد کے ساتھ خصوصی تعلقات قائم کررکھے تھے۔

ریاست گجرات کی حکومت نے گاندھی پر شائع ہونے والی کتاب Great Soul: Mahatma Gandhi and his Struggle With India, پر بدھ کے روز پابندی لگانے کا اعلان کیا۔ کئی اورریاستوں کے عہدے دار بھی اپنی حکومتوں کو کتاب پر پابندی لگانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

گاندھی پر ہم جنس پرستی کاالزام, بھارت میں کتاب پر پابندی
گاندھی پر ہم جنس پرستی کاالزام, بھارت میں کتاب پر پابندی

کتاب پر پابندی مقامی میڈیا کی اس رپوٹوں کےبعد لگائی گئی ہے جن میں کتاب پر کیے جانے والے تبصروں میں کتاب کے اس حصے پر نکتہ چینی کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ گاندھی کے ایک جرمن شخص کے ساتھ مخصوص تعلقات تھے۔

یہ کتاب ابھی تک بھارت میں فروخت کے لیے پیش نہیں کی گئی ہے۔

گاندھی کی سوانح معروف Pulitzer انعام جیتنے والے مصنف Joseph Lelyveld نے تحریر کی ہے۔ ان کا کہناہے کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ گاندھی ہم جنس پرست تھے اور یہ کہ اس سلسلے میں ان کی کتاب کے مفہوم کو غلط طورپر پیش کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG