رسائی کے لنکس

بھارت: پہلے طیارہ بردار بحری جہاز کا افتتاح

37 ہزار 500 ٹن وزنی جہاز ’آئی این ایس وکرانت‘ کو مختلف تجرباتی مراحل سے گزارنے کے بعد 2018ء میں بھارتی بحریہ میں شامل کیا جائے گا۔

بھارت نے مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے اپنے پہلے طیارہ بردار بحری جہاز کا پیر کو افتتاح کیا۔

37 ہزار 500 ٹن وزنی جہاز ’آئی این ایس وکرانت‘ کو مختلف تجرباتی مراحل سے گزارنے کے بعد 2018ء میں بھارتی بحریہ میں شامل کیا جائے گا۔

اس جہاز کی تیاری کے بعد بھارت دنیا کا وہ پانچواں ملک بن گیا ہے جہاں ملکی سطح پر اس نوعیت کے بحری جہاز تیار کیے جاتے ہیں۔ دیگر ملکوں میں امریکہ، روس اور فرانس شامل ہیں۔

260 میٹر لمبے اور 60 میٹر چوڑے بحری جہاز کو کوچن میں قائم شپ یارڈ میں تیار کیا گیا اور اس پر پانچ ارب ڈالر سے زائد لاگت آئی۔
XS
SM
MD
LG