رسائی کے لنکس

بھارتی معیشت میں بہتری کے آثار


موجودہ سال کے پہلے دو مہینوں کے دوران بھارت کی معیشت نے اپنی بحالی کے نمایاں اشارے دیے ہیں اور سات ماہ کے مشکل دور کے بعد جنوری میں بھارت کی صنعتی پیدوار میں تیزی سے اضافہ ہوا اور فروری میں کاروں کی فروخت نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔

پیر کو بھارتی عہدے داروں نے اس یقین دہانی کا اعادہ کیا کہ ایشیا کی تیسری بڑی معیشت جلد ہی ماضی کی اعلیٰ پیدواری سطح کو چھولے گی۔

صدر پراتیبھا پٹیل نے پارلیمنٹ کو بتایا کو بھارتی معیشت کے بنیادی اجزا توانا ہیں اور حکومت کو توقع ہے کہ وہ جلد ہی 8 سے 9 فی صد کی پیداواری سطح حاصل کرلے گی۔

توقع یہ تھی کہ بھارتی معیشت میں رواں مالی سال کے دوران، جو اس مہینے ختم ہورہاہے، 6اعشارہ9 فی صد کا اضافہ ہوگا، جسے 2008ء کے عالمی مالیاتی بحران کے بعدسے سب سے کمزور دور سمجھا جارہاہے۔

جب کہ گذشتہ دس سال کے زیادہ تر عرصے میں بھارتی معیشت کی افزائش کی رفتار 9 فی صد سالانہ سے زیادہ رہی تھی۔

جمعے کو بھارتی وزیر خزانہ پرناب مکھرجی مرکزی بجٹ پیش کرنے جارہے ہیں، جس کے بارے میں ماہرین کا کہناہے کہ وہ اس میں معاشی افزائش کی شرح ساڑھے سات سے آٹھ فی صد کے درمیان رکھے جانے کی توقع ہے۔

XS
SM
MD
LG