رسائی کے لنکس

بھارت میں عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک


پولیس کے مطابق امدادی کارکنوں نے ملبے سے 20 افراد کو زندہ نکال لیا ہے اور مزید زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری ہے۔

بھارت کے اقتصادی مرکز ممبئی کے مضافات میں جمعہ کو ایک عمارت گرنے سے پانچ بچوں سمیت 10 افراد ہلاک اور نو زخمی ہو ئے۔

حکام نے بتایا کہ جمعہ کو تین منزلہ عمارت جب منہدم ہوئی تو اس میں موجود زیادہ تر افراد سو رہے تھے۔

پولیس کے مطابق امدای کارکنوں نے ملبے سے 20 افراد کو زندہ نکال لیا ہے اور مزید زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری ہے۔

فوری طور پر عمارت گرنے کی وجہ تو معلوم نہیں ہو سکی لیکن عموماً کمزور تعمیراتی ڈھانچہ ایسے حادثات کی وجہ بتائی جاتی ہے۔

منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے کو ہٹانے کے لیے بھاری مشینری استعمال کی جا رہی ہے۔

دو ہفتے قبل بھی ممبئی میں ایک عمارت کے گرنے سے 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

بھارت کی تاریخ میں سب سے زیادہ اموات رواں سال اپریل میں ایک غیر قانونی طور پر تعمیر کی جانے والی عمارت کے گرنے سے ہوئیں جس میں 74 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
XS
SM
MD
LG