رسائی کے لنکس

بھارت کا اگنی میزائل کا تجربہ


تقریباً 57 فٹ بلند اگنی فائیو ’’سالڈ فیول‘‘ میزائل ہے، اس میزائل نظام کا شمار بھارت کے جدید ترین ہتھیاروں میں ہوتا ہے۔

بھارت نے جوہری ہتھیار اپنے ہدف تک لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل کا ’’کامیاب‘‘ تجربہ کیا ہے۔

اگنی فائیو نامی یہ میزائل پیر کو ملک کے مشرقی ساحلی علاقے اوڑیسا سے فائر کیا گیا، یہ میزائل پانچ ہزار کلومیٹر سے زائد فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

بھارت کے صدر پرنب مکھرجی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام کہا کہ اس تجربے سے ملک کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اگنی فائیو کا پہلا تجربہ 2012 میں کیا گیا تھا، جب کہ اس میزائل دوسرا تجربہ 2013 اور تیسرا 2015 میں کیا تھا۔

تقریباً 57 فٹ بلند اگنی فائیو ’’سالڈ فیول‘‘ میزائل ہے، اس میزائل نظام کا شمار بھارت کے جدید ترین ہتھیاروں میں ہوتا ہے۔

XS
SM
MD
LG