رسائی کے لنکس

بھارت: باغیوں کی مدد کے الزام میں عمر قید کاٹنے والے ڈاکٹر کی ضمانت منظور


بھارت: باغیوں کی مدد کے الزام میں عمر قید کاٹنے والے ڈاکٹر کی ضمانت منظور
بھارت: باغیوں کی مدد کے الزام میں عمر قید کاٹنے والے ڈاکٹر کی ضمانت منظور

بھارتی سپریم کورٹ نے ایک ڈاکٹر کو، جسے ماؤنواز باغیوں کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی، ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر بینا یک سین کی رہائی کا حکم جمعے کے روز جاری کیا۔ ان کی سزا پر عمل درآمد دسمبر میں شروع ہوا جس نے بین الاقوامی توجہ حاصل کرلی۔

سین نے اعلیٰ عدالت میں ان الزامات کے خلاف اپنی اپیل میں کہاتھا کہ ان پر ماؤ نواز لیڈر کے پیغامات کی ترسیل میں مدد اوربینک اکاؤنٹ کھولنے میں ماؤتنظیم کی مدد کرنے کاالزام غلط ہے۔

سین مشرقی بھارت میں ، جہاں ماؤنواز باغی سرگرم ہیں، کئی عشروں تک غربیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرتے رہے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہناہے کہ سین کی سزا ظالمانہ ہے کیونکہ ان کے خلاف تشدد میں ملوث ہونے کا کوئی الزام نہیں ہے۔

ماؤنواز باغی بھارت کی 20 سے زیادہ ریاستوں میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ غریبوں کے لیے زمین اور روزگار کے حصول کی خاطر جدوجہد کررہے ہیں۔

جب کہ بھارتی راہنما ماؤ نوازوں کی تحریک کو ملک کے لیے سب سے بڑا اندرونی خطرہ قرار دیتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG