رسائی کے لنکس

امریکہ کا سب سے بڑا مسئلہ امیگریشن ہے، سروے رپورٹ


غیرقانونی تارکین وطن کی پکڑ دھکڑ کے خلاف لاس اینجلس میں مظاہرہ ۔ 18 فروری 2017
غیرقانونی تارکین وطن کی پکڑ دھکڑ کے خلاف لاس اینجلس میں مظاہرہ ۔ 18 فروری 2017

سیکیورٹی سے متعلق خدشات کے باوجود ہر 10 میں 6 امریکی ایک ایسے پروگرام کے حق میں ہیں جس کے تحت امریکہ میں قانونی دستاویز کے بغیر رہنے والے تارکین وطن کو امریکہ شہریت مل سکے۔

سی بی ایس نیوز کے تحت کرائے گئے حالیہ سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ امیگریشن امریکہ کا سب سے اہم مسئلہ ہے جسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کانگریس کا حل کرنا ہے۔

رائے عامہ کے جائزے میں پوچھے گئے سوال پر 15 فی صد لوگوں کا کہنا تھا کہ اس ملک کا سب سے اہم مسئلہ امیگریشن ہے جسے صدر ٹرمپ اور کانگریس کو اس سال حل کرنے کی ضرورت ہے۔

جائزہ رپورٹ کے مطابق 13 فی صد رائے دہندگان کے نزدیک دوسرا سب سے اہم مسئلہ معیشت اور روزگار ہے ۔

جب کہ جائزے میں شامل 11 فی صد افراد نے صحت کی دیکھ بھال کو ملک کا تیسرا سب سے اہم مسئلہ قرار دیا۔

اس جائزے سے یہ بھی پتا چلا کہ زیادہ تر امریکی یہ چاہتے ہیں کہ حکومت کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ امریکہ میں داخل ہونے والے غیر ملکی یہاں کی سیکیورٹی کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔

ہر چار میں سے تین ری پبلیکنز کا خیال ہے کہ حکومت نے اس مسئلے کے حل کے لیے کافی کچھ نہیں کیا۔

سیکیورٹی سے متعلق خدشات کے باوجود ہر 10 میں 6 امریکی ایک ایسے پروگرام کے حق میں ہیں جس کے تحت امریکہ میں قانونی دستاویز کے بغیر رہنے والے تارکین وطن کو امریکہ شہریت مل سکے۔

30 فی کی رائے میں تارکین وطن کو امریکہ میں رہنے کی اجازت دے دی جائے اور انہیں شہریت کے حصول کے لیے د درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ جب کہ 23 فی صد کا خیال تھا کہ ایسے لوگوں کو ملک سے نکال دینا چاہیے۔

43 فی صد ری پبلیکنز غیر قانونی تارکین وطن کی ملک سے بے دخلی کے حامی ہیں جب کہ 79 فی صد ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت کے حصول کی اجازت دی جانی چاہیے۔

20 فی صد رائے دہندگان کا خیال تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن کا جرائم میں ملوث ہونے کا امکان امریکی شہریوں کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔ 38 فی صد ری پبلیکنز اسی خیال کے حامی جب کہ ڈیموکریٹس میں ایسے افراد کی تعداد محض 9 فی صد تھی۔

رائے عامہ کے اس جائزے کے مطابق 59 فی صد امریکی میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کے خلاف ہیں، جب کہ 39 فی صد اس کی حمایت کرتے ہیں۔ ری پبلیکنز میں یہ حمایت 77 فی صد جب کہ ڈیموکریٹس میں صرف 11 فی صد ہے۔

XS
SM
MD
LG