رسائی کے لنکس

آئی ایم ایف کے سربراہ مستعفی


آئی ایم ایف کے سربراہ مستعفی
آئی ایم ایف کے سربراہ مستعفی

انٹرنیشل مانیٹری فنڈ ’آئی ایم ایف‘ کے سربراہ ڈومینک اسٹراس کان اپنے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ آئی ایم ایف نے جمعرات کی صبح سٹراس کان کاوہ خط جاری کیا جس کے ذریعے اسٹراس کان نے اپنا استعفی پیش کیا تھا ۔ اُنھوں نے خط میں کہا ہے کہ وہ ادارے کو بچانے کے لیے یہ ضروری سمجھتے ہیں کہ وہ اس کے سربراہ کے عہدے سے الگ ہو جائیں۔

اسٹراس کان نے کہا ہے کہ وہ اپنی تمام تر توانائی اور وقت اپنی بے گناہی ثابت کرنے پر صرف کرنا چاہتے ہیں۔ دفاع کے وکلاء مسٹر کان کی ضمانت پر رہائی کی کوشش کر رہے ہیں۔

باسٹھ سالہ اسٹراس کان اس وقت نیویارک کی ایک جیل میں ہیں اور اُنھیں پیر کے روز پیرس روانگی سے کچھ دیر قبل امریکہ کے جان ایف
کینیڈی ہوائی اڈے پر ائیرفرانس کے طیارے سے اُتار کر پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے ہوٹل کی ایک ملازمہ پر جنسی حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم ڈومینک اسٹراس کان اس حملے کی تردید کرتے ہیں۔

اس سے قبل ایک مقامی عدالت نے آئی ایم ایف کے سربراہ کی جانب سے دائر کردہ ضمانت پر رہائی کی اپیل یہ کہہ کر خارج کردی تھی کہ ملزم مقدمہ کی کارروائی سے بچنے کے لیے فرار ہوسکتا ہے۔

گذشتہ روز امریکی سیکریٹری خزانہ ٹموتھی گیتھنر نے 'انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ' پر زور دیا کہ ادارے کاعارضی سربراہ مقرر کیا جائے۔

XS
SM
MD
LG