رسائی کے لنکس

آئی ایم ایف سے یونان کو 36 ارب ڈالر کا نیا قرضہ ملنے کاامکان


انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) قرضوں کے بحران میں مبتلا یونان کی مدد کے لیے 36 ارب ڈالر کے ایک نئے قرض کی منظوری کے لیے اس کے باوجود تیار دکھائی دے رہاہے کہ اس سے قبل قرض حاصل کرنے کے بعد اس ملک کی معاشی کارکردگی پرسوالات اٹھائے جاتے رہیے ہیں۔

توقع کی جارہی ہے کہ قرض کے فیصلے کے لیےامریکی دارالحکومت واشنگٹن میں قائم عالمی مالیاتی ادارے کے ایک بورڈ کا اجلاس جمعرات کوہورہاہے جس میں ادارے کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈ کی تجویز قبول کرلی جائے گی، جس میں نئے قرضے کے اجراء کے لیے کہا گیا ہے۔

لیگارڈ نے گذشتہ ہفتے کہاتھا کہ آئی ایم ایف کا قرض عالمی ادارے کے اس عزم کااظہار ہوگا کہ وہ یونان کے اقتصادی مستقبل کی بہتری اور اس کی معاشی پریشانیاں دور کرنے کے لیے ایتھنز کی مدد کرنا چاہتا ہے۔

آئی ایم ایف کا نیا قرض یونان کے یورپی ہمسایہ ممالک کے ساتھ 170 ارب ڈالر کے حالیہ نئے امدادی معاہدے میں سر فہرست ہے۔ یہ گذشتہ دو سال کے عرصے میں اس ملک کے لیے دوسرا امدادی منصوبہ ہے۔ معاہدے کے تحت سرمایہ کاری کے غیر سرکاری ادارے یونان کے 1420 ارب ڈالر کے قرض معاف کردیں گے۔

عالمی مالیاتی تنظیم اس سے قبل اپنا پہلا قرض جاری کرنے کے بعد یونان کی معاشی ترقی پر اپنی مایوسی کا اظہار کرچکی ہے۔

XS
SM
MD
LG