رسائی کے لنکس

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے چھ ارب ڈالر کی امداد منظور کر لی


بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بدھ کو پاکستان کو چھ ارب ڈالر کی ’اکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی‘ دینے کی منظوری دی ہے، جو 39 ماہ کی میعاد پر محیط ہوگی، جسے وسط مدتی سہولت شمار کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے واشنگٹن میں جاری کردہ اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ’’ایک ارب ڈالر کی قسط فوری طور پر جاری کی جائے گی‘‘۔

اس پروگرام کی مدد سے پاکستان اب اس قابل ہوگا کہ اس کی معاشی کمزوری دور کی جا سکے، اور پائیدار اور متوازن نشو نما یقینی بنائی جائے۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ اس مقصد کے حصول کے لیے مالی استحکام کے اقدام کرنا ہوں گے، جن کے ذریعے سماجی اخراجات میں وسعت لاکر ملکی قرضہ جات کو کم کیا جائے اور ترقی کی راہیں کھولی جائیں۔

اعلان کے مطابق، مسابقت کو بحال کرنے اور زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر بڑھانے کے حوالے سے لچکدار، مارکیٹ کی متعین کردہ شرح زرمبادلہ کو فروغ دینا ہوگا۔

’اکسٹنڈڈ فنڈ فیسیلٹی‘ کے پروگرام کے ذریعے توانائی کے شعبے میں نقصانات میں کمی لائی جائے گی، تاکہ اداروں کو مضبوط کیا جاسکے اور شفافیت کو فروغ دیا جائے۔

پروگرام کی باقی ماندہ رقوم 39 ماہ کے عرصے کے دوران جاری کی جائیں گی۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ ’’مزید قرض کی منظوری سے قبل چار سہ ماہی تجزیاتی، اور چار شش ماہی نظر ثانی کی نوعیت کے اجلاس منعقد ہوں گے‘‘۔

XS
SM
MD
LG