رسائی کے لنکس

آئی ایس آئی کے ریٹائرڈ ’کرنل امام‘ کی موت کی تصدیق

سلطان عامر تارڑ ، جو کرنل امام کے نام سے جانے جاتے تھے، شمالی وزیرستان کے قبائلی علاقے میں عسکریت پسندوں کی حراست میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔
سلطان عامر تارڑ ، جو کرنل امام کے نام سے جانے جاتے تھے، شمالی وزیرستان کے قبائلی علاقے میں عسکریت پسندوں کی حراست میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔

پاکستانی حکومت کے ایک عہدے دار نے کہا ہے کہ پاکستانی انٹیلی جنس کے ایک سابق عہدے دار ، جنہوں نے افغانستان میں طالبان کی تنظیم قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیاتھا، عسکریت پسندوں کی حراست میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

سلطان عامر تارڑ ، جو کرنل امام کے نام سے جانے جاتے تھے، شمالی وزیرستان کے قبائلی علاقے میں عسکریت پسندوں کی حراست میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔

انہیں طالبان کے ایک گروپ نے پچھلے سال مارچ میں اس وقت پکڑلیا تھا جب وہ برطانوی ٹیلی ویژن کے ایک پاکستانی صحافی اور انٹیلی جنس کے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ وہاں جارہے تھے۔

قبائلی علاقے میں ایک اعلی ٰ سرکاری عہدے دار طارق حیات نےان کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بارے میں ضلعی سطح کے عہدے داروں نے مطلع کیا ہے۔

تارڑ پاکستان کی انٹرسروسز انٹیلی جنس ایجنسی (آئی ایس آئی) کے ایک ریٹائرڈ سینیئر عہدے دار تھے، جنہوں نے 1980ء کے عشرے میں امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے)کے ساتھ مل کر سویت یونین کی فورسز کے خلاف جنگ کے لیے افغان گوریلوں کو تربیت دی تھی۔

بعد ازاں انہوں نےافغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد اس کی سینیئر قیادت مثلاً ملاعمر کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرلیے تھے۔

حالیہ برسوں میں انہوں نے طالبان کے ساتھ بات چیت کی حمایت کی تھی لیکن عسکریت پسندوں کے ساتھ کسی قسم کے تعلق سے انکار بھی کیا تھا۔

پچھلے سال مارچ میں طالبان نے کرنل امام کے ساتھ پکڑے جانے والے صحافی کو بعدازاں چھوڑ دیاتھا، مگر انٹیلی جنس کے دوسرے عہدے دار کو ہلاک کردیاتھا۔

پچھلے سال جولائی میں طالبان کی طرف سے میڈیا کو جاری ہونے والی ایک ویڈیو ٹیپ میں تاڑڑ نے پاکستانی فورسز کی حراست میں موجود عسکریت پسندوں کی رہائی کی اپیل کی تھی۔

XS
SM
MD
LG