انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے انٹرنیشنل کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے۔
بھارت کے اسٹار بیٹسمین ویراٹ کوہلی نے جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیولیئرز سے پہلی پوزیشن چھین لی۔
پاکستان کے واحد کھلاڑی بابر اعظم آٹھویں نمبر پر ہیں۔باؤلنگ میں آسٹریلوی فاسٹ بولرجوش ہیلزووڈ ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔
ون ڈے رینکنگ میں پہلی بار ٹاپ پوزیشن پر رہنے والے جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر تین درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف ناقابل شکست 81 اور جنوبی افریقہ کے خلاف 76 رنز کی اننگز کھیل کر ویراٹ کوہلی، وارنر اور ڈیولیئرز کو پیچھے دھکیلتے ہوئے پہلی پوزیشن پر براجمان ہو گئے۔
آسٹریلیا کے ڈیوڈوارنر دوسرے، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیولیئرزتیسرے، انگلینڈ کے جوروٹ چوتھے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمز پانچویں نمبر پر ہیں۔
جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک چھٹے نمبر پر ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے ہی فاف ڈوپلیسی ساتویں، پاکستان کے بابر اعظم آٹھویں ، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نویں اور بھارت کے شیکھر دھون دسویں نمبر پر ہیں۔
بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیلزووڈ پہلے، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر دوسرے، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک تیسرے، جنوبی افریقہ کے کاگیسو رباداچوتھے اور ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن پانچویں نمبر پر ہیں۔
نئی رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ چھٹی، افغانستان کے راشد خان ساتویں ، انگلینڈ کے کرس ووکس آٹھویں، انگلینڈ کے لیام پلنکیٹ نویں اور افغانستان کے محمد نبی دسویں پوزیشن پرآئے ہیں۔