رسائی کے لنکس

بھارت ہی میرا ملک ہے: عدنان سمیع کا ٹرولرز کو جواب


عدنان سمیع خان۔ فائل
عدنان سمیع خان۔ فائل

بالی ووڈ سنگر اور ایکٹر عدنان سمیع ان دنوں سوشل میڈیا ٹرولنگ کی زد میں ہیں۔ خاص طور پر پاکستانی سوشل میڈیا کے صارفین عدنان سمیع پر بہت کچھ لکھ رہے ہیں۔ اور اس کی وجہ ہے بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن کی رہائی اور بھارت واپسی پر عدنان سمیع کا ایک بیان۔

سال 2015 میں پاکستانی شہریت ترک کر کے بھارتی شہری بن جانے والے عدنان سمیع خان کا بھارتی پائلٹ کی رہائی پر کہا تھا کہ ’ونگ کمانڈر ابھی نندن کی واپسی پر شکرانے کے نفل پڑھے۔ میری پیدائش بھارت میں نہیں ہوئی لیکن میرے لئے جینا یہاں مرنا یہاں ہے۔ میری حب الوطنی پر کوئی سوال نہیں اٹھتا۔‘

عدنان سمیع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’مجھے جاسوس سے لے کر غدار تک کہا گیا۔ طرح طرح کے طنز کئے گئے لیکن میں نے بھارتی فضائیہ کی حالیہ کارروائی کا زبردست جشن منایا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان سے ٹرولنگ کرنے والوں کو دو باتیں سمجھنے کی ضرورت ہے۔ بھارتی ائیر فورس نے شہریوں کو نہیں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا اور دوسری بات میں اب بھارتی ہوں اور میری وفاداری بھارت کے ساتھ ہے اور یہ تبدیل نہیں ہو گی۔ آپ جتنا چاہیں مجھے ٹرول کریں اور نشانہ بنائیں لیکن بھارت ہی میرا ملک ہے۔‘

XS
SM
MD
LG