واشنگٹن —
پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت کے ایک سو دن مکمل ہو گئے ہیں اور تجزیہ کار اور ناقدین ان ایک سو دنوں کی حکومتی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس کارکردگی کے بارے میں ملا جلا رد عمل پایا جاتا ہے۔
تاہم اس بات پر تقریباً سب ہی متفق ہیں کہ سو دنوں کی مدت اتنی کم ہے کہ اس میں کسی بڑی پیش رفت کی توقع نہیں کی جا سکتی۔
وائس آف امریکہ کے اردو سروس کے پروگرام جہاں رنگ میں میزبان قمر عباس جعفری نے دو معروف سیاسی تجزیہ کاروں ڈاکٹر ہما بقایئ اور ڈاکٹر عاصم اللہ بخش سے گفتگو کی۔ دونوں کے نقظہ نظر میں فرق تھا۔
ڈاکٹر ہما بقایئ کا کہنا تھا کہ تین شعبوں یعنی خارجہ پالیسی، معاشی شعبے اور کرپشن کے خلاف کارروائیوں میں پیش رفت نظر آتی ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے اس آڈیو لنک پر کلک کریں۔