واشنگٹن —
پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے جڑی ایکٹریس اور ماڈل عمیمہ ملک اپنی بہترین پرفارمنس پر بہت سے نیشنل اور انٹرنیشنل ایوارڈز حاصل کرچکی ہیں لیکن اب انہیں جو نیا اعزاز ملنے والا ہے اس پر خود عمیمہ بھی بہت نازاں ہیں کیونکہ اس اعزاز کا تعلق سماجی خدمت اور بھلائی سے ہے۔
کینسر کے مرض میں مبتلا لوگوں کے علاج معالجے کی غرض سے عمران خان کے قائم کردہ شوکت خانم اسپتال کی پشاور میں تعمیر کے لئے فنڈز اکھٹا کرنے کی تقریب میں عمیمہ ملک کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔
فنڈریزنگ کا فنکشن اسلام آباد میں ہوگا جس کی گیسٹ اسپیکر ہوں گی عمیمہ ملک۔ جن کا کہنا تھا کہ انسانی خدمت کے نیک مقصد کے لئے کچھ بھی کرنا پڑے، وہ کریں گی، ہچکچائیں گی نہیں، چاہے وہ کام معمولی نوعیت کا ہی کیوں نہ ہو، یہ ان کے لئے بہت اعزازکی بات ہے۔
مختلف ٹی شوز کی میزبانی سے لے کر سندھ فیسٹیول کی ہوسٹ بننے اور فیشن ویک کا حصہ بن کر اپنے ٹیلنٹ پرداد سمیٹنے والی عمیمہ کو حا ل ہی میں 'ڈبلیو ڈبلیو ایف' کا برانڈ ایمبیسڈر بھی مقرر کیا گیا ہے۔
عمیمہ ملک نے بالی وڈ میں بھی کام کیا ہے اور ان کی فلم ’شیر‘ جلد ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم میں ان کے کو اسٹار ز میں مشہور بھارتی اسٹار سنجے دت کے علاوہ دیگر ایکٹرز شامل ہیں۔