رسائی کے لنکس

صدر ٹرمپ کے ویٹو کے خلاف قرارداد ایوانِ نمائندگان میں ناکام


فائل
فائل

ملک کی جنوبی سرحد کے معاملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےنافذ کردہ قومی ہنگامی صورت حال کے اقدام کو منگل کے روز ایوان نمائندگان میں چیلنج کیا گیا۔ تاہم، ہونے والی رائے شماری، اس اقدام کو مسترد کرنے میں ناکام رہی۔

ڈیموکریٹک پارٹی کی اکثریت والے ایوان میں ٹرمپ کے ویٹو کے خلاف 248 جب کہ موافقت میں 181 ووٹ پڑے۔

لیکن، درکار دو تہائی اکثریت کے حصول کے لیے 38 ووٹ کم تھے۔

صدر ٹرمپ نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے سرحدی سیکورٹی اور انسانی بحران کا حوالہ دیا تھا، جب کہ اُنھوں نے دیگر حکومتی مدوں سے 3.6 ارب ڈالر کی رقم لے کر امریکہ میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے مختص کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ووٹنگ کے بعد ٹرمپ کو اجازت مل گئی ہے کہ وہ سرحدی دیوار کی تعمیر پر استعمال کے لیے وفاقی اکاؤنٹس سے رقوم ایک طرف کرنے کا جائزہ لینے کا کام جاری رکھ سکتے ہیں۔

ڈیموکریٹ پارٹی کے ایوانِ نمائندگان اور ریپبلیکن پارٹی کی اکثریت والی سینیٹ نے اُن کے اقدام کو مسترد کرنے کی منظوری دی تھی، جب کہ متعدد ارکان نے صدر کی جانب سے اخراجات کا فیصلہ کرنے پر اعتراضات اٹھائے تھے، جن کے بارے میں اُن کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کرنا کانگریس کا کام ہے۔

سال 2017 میں عہدہٴ صدارت سنبھالنے کے بعد، ٹرمپ نے ویٹو کا پہلی بار استعمال کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG