رسائی کے لنکس

نیدرلینڈز کو بھارت کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست

India's Yuvraj Singh appeals successfully for the wicket of The Netherlands' Wesley Baressi during their ICC Cricket World Cup group B match in New Delhi March 9, 2011. REUTERS/Adnan Abidi (INDIA - Tags: SPORT CRICKET)

کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء کے گروپ "بی" کے میچ میں بھارت نے نیدر لینڈز کے خلاف پانچ وکٹوں سے فتح حاصل کرلی ہے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں بدھ کو کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اس کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 189 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ڈچ کپتان پیٹر بورن 38 رنز بنا کر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔

بھارت کی طرف سے ظہیر خان نے تین جبکہ پیوش چاؤلہ اور یووراج سنگھ نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواباً بھارت نے 190 رنز کا مطلوبہ ہدف 3ء36 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بھارت کی طرف سے یووراج سنگھ 51 رنز بنا کے ٹاپ اسکورر رہے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔ اوپنر وریندر سہواگ نے 39 رنز بنائے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے پیٹر سیلر نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

اپنا چھٹا ورلڈ کپ کھیلنے والے بھارتی اسٹار بلے باز سچن ٹنڈولکر نے آج کے میچ میں 27 رنز بنا کر عالمی کپ میں 2 ہزار رنز اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

XS
SM
MD
LG