لندن اولمپکس 2012ء میں پاکستان اور اسپین کے درمیان ہاکی میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔
پیر کو کھیلے گئے اس پہلے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے اچھے کھیل جا مظاہرہ کیا تاہم پاکستانی کھلاڑیوں کا پلڑا بھاری رہا اور یہ ہاف بغیر کسی گول کے ختم ہوا۔
دونوں ٹیمیں دوسرے ہاف میں گول کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ میچ کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا۔
ہاکی وہ واحد اولمپک ایونٹ ہے جس میں توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان کوئی تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوسکتا ہے۔
ہاکی کے مقابلوں میں 12 ملکوں کی ٹیمیں شریک ہیں جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان گروپ اے میں شامل ہے۔
پاکستان نے 1948ء میں لندن اولمپکس میں پہلی بار ان مقابلوں میں شرکت کی تھی اور اس وقت اس کی ہاکی ٹیم نے چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔
ماضی میں قومی ہاکی ٹیم اولمپکس کے علاوہ علاوہ عالمی کپ اور دیگر بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں فاتح رہی ہے لیکن حالیہ چند برسوں میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔