رسائی کے لنکس

غلاف کعبہ کی تبدیلی


غلاف کعبہ کی تبدیلی
غلاف کعبہ کی تبدیلی

مکہ مکرمہ میں ہفتہ کو غلاف کعبہ تبدیل کیا گیا ۔ نیا غلاف 70 کلو گرام وزنی ہے اور اس پر تقریباً دو کروڑ سعودی ریال کی لاگت آئی ہے۔

نئے غلاف کی تیار میں 150 کلو گرام خاص سونا اور چاندی استعمال کیا گیا ہےاور اس کا سائز 657 مربع میٹر ہے۔ اس پر حج کی فضلیت اور بیت اللہ کی حرمت کے بارے میں قرآنی آیات کشیدہ کی گئی ہیں۔

غلاف کی تبدیلی میں سینئر حکام اور اسے تیار کرنے والے ادارے کے ایک سو سے زائد کارکنوں نے حصہ لیا۔

غلاف کعبہ ہرسال اسلامی مہینے ذوالحج کی نو تاریخ کو تبدیل کیا جاتا ہے جبکہ بیت اللہ کو سال میں دو بار یعنی ماہ شعبان اور ذوالحج میں غسل دیا جاتا ہے۔

اتارے جانے والے غلاف کے ٹکڑے بیرون ملک سے آنے والے سربراہان مملکت اور معززین کو بطور تحفہ پیش کیے جاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG