رسائی کے لنکس

امریکی سپریم کورٹ کا غیر ملکی قیدیوں کی نئی اپیل سننے سے انکار


امریکہ کی سپریم کورٹ نے پیر کے روز غیر ملکی قیدیوں کی جانب سے ایک نئی اپیل سننے سے انکار کردیا جس میں گوانتاناموبے کیوبا میں واقع امریکی فوجی حراستی مرکز میں ان کی مسلسل قید کو چیلنج کیا گیاتھا۔

پیر کا فیصلہ چار سال قبل کے اس فیصلے کے بعد سامنے آیاہے جس میں ایک اعلی امریکی عدالت نے چار سال قبل قیدیوں کی جانب سے اپنی حراست کو چیلنج کرنے کا راستہ ہموار کیا تھا۔

قیدیوں کے وکلاء نے اپنے دلائل میں کہا کہ اپیل کورٹ نے بومیدین بش مقدمے میں کسی بھی قیدی کی رہائی کا حکم نہ دے کر اور کئی نچلی عدالتوں کے فیصلوں کے رہائی کے احکامات پر نظر ثانی کرکے ہائی کورٹ کے افیصلے کو بڑے پیمانے پر نظر انداز کیا ۔

سپریم کورٹ کے ججوں نے اپیل مسترد کرنے کے اپنے فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

اس وقت گوانتانومے میں 169 قیدی موجود ہیں۔

XS
SM
MD
LG