رسائی کے لنکس

یونان: مرکزی بینک کے سامنے بم دھماکا


پولیس کے مطابق دھماکے سے عمارت کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے لیکن اس کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں جمعرات کی مرکزی بینک کے سامنے بم کا ایک زوردار دھماکا ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے عمارت کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے لیکن اس کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

دھماکے سے ایک گھنٹہ قبل اخبارات اور نیوز ویب سائٹس کے دفاتر میں نامعلوم فون کالز کے ذریعے دھماکے سے متعلق خبردار بھی کیا گیا۔ ایتھنز میں دھماکے سے پہلے ایسے انتباہی کالز پہلے بھی کی جاتی رہی ہیں۔

تاحال کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

ایک واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب یونان 2010ء کےبعد پہلی مرتبہ جمعرات کو بین الاقوامی منڈی میں سرکاری بانڈز کا اجرا کرنے جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ بانڈ پانچ سالہ مدت کے لیے ہوں گے۔

چار سال قبل ملک کی معیشت زوال پذیر ہونے کی وجہ سے بین الاقوامی منڈی یونان کے لیے بند کردی گئی تھی اور اس صورتحال سے نکلنے کے لیے اسے مجبوراً یورپی یونین اور عالمی مالیاتی فنڈ سے مدد لینا پڑی۔

ان قرضوں سے یونان دیوالیہ ہونے سے تو بچ گیا لیکن اسے محصولات کی شرح میں اضافے اور اخراجات میں کٹوتی جیسے انتہائی غیرمقبول فیصلے کرنا پڑے۔
XS
SM
MD
LG