رسائی کے لنکس

گریمی ایواڈز: گلوکارہ بیونسےنے چھ ایوارڈ جیت لیے



امریکہ کی نیشنل اکیڈمی آف ریکارڈنگ آرٹس اینڈ سائنسز ہر سال بہت سے شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر گریمی ایوارڈز دیتی ہے۔ اس سال ان ایوارڈز کی 52 ویں سالانہ تقریب اتوار کے روز31 جنوری کو لاس اینجلس میں ہوئی ۔

گلوکارہ بیونسے نے چھ ایوارڈز جیتے ، جن میں سال کے بہترین نغمے، بہترین آراینڈ بی خاتون گلوکارہ اور اپنے نغمے ’ Put a Ring on It‘ پر بہترین آراینڈ بی نغمے کے ایوارڈز شامل ہیں۔ ان کی البم ’ I Am...Sasha Fierce ‘نے بہترین کنٹمپریری آر اینڈ بی البم کا ایوارڈ جیتا، جب کہ انہیں اپنے نغمے’ At Last‘پر بہترین روائتی آراینڈ بی پرفارمنس کا ایوارڈ بھی ملا۔

اتوار کے روز منقعد ہونے والی 52 ویں سالانہ اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں موسیقی کی دنیا کے دو مقبول امریکی فنکاراؤں ، لیڈی گاگااور ٹیلر سوئفٹ نے بھی دو دو ایوراڈ حاصل کیے۔

لیڈی گاگا نے اپنے نغمے ’ Poker Face‘ پر ڈانس ریکارڈنگ کیٹگری کا ایوارڈ جیتا اور ان کی ڈانس البم ’ The Fame‘نے بہترین ڈانس البم کا ایوارڈ حاصل کیا۔

20 سالہ سوئفٹ کا یہ پہلا گریمی ایوارڈ تھا۔ انہیں اپنے نغمے’ White Horse‘ پر بہترین کنٹری میوزک سانگ اوربہترین خاتون کنٹری پرفارمر کا ایوارڈ حاصل کیا۔

بیانسے کو گریمی کے 10 ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیاتھا۔ جب کہ سوئفٹ کی آٹھ اور لیڈی گاگاکی پانچ ایوارڈز کے لیے نامزدگی ہوئی تھی۔

XS
SM
MD
LG