رسائی کے لنکس

واٹس ایپ کا ویڈیو کالنگ فیچر، احتیاط ضروری ہے


مشکوک افراد واٹس ایپ کا جعلی لنک صارفین کو بھیجتے ہیں جسے ڈاؤن لوڈ کرنے کی صورت میں صارف کا ذاتی ڈیٹا لنک کی جعلی ویب سائٹ پر منتقل ہوجاتا ہے۔

کراچی....واٹس ایپ نے حال ہی میں اپنے صارفین کے لئے ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف کرائی تھی جس کے بعد متعدد ایسے لنک صارفین تک پہنچنے لگے جن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی صورت میں صارفین کا ذاتی ڈیٹا چوری ہو جاتا ہے۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونی کیشن نے استعمال کنندگان کے لئے باقاعدہ ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ مشکوک افراد واٹس ایپ کے صارفین کو لنک بھیجتے ہیں جس میں انہیں ویڈیو کالنگ کا فیچر استعمال کرنے کے لئے لنک ڈاؤن لوڈ کرنے کی دعوت دی گئی ہوتی ہے۔

لنک ڈاؤن لوڈ کرنے کی صورت میں صارف کا ذاتی ڈیٹا لنک کی جعلی ویب سائٹ پرمنتقل ہو جاتا ہے ۔ بظاہر تصدیق شدہ عمل مکمل ہونے کے بعد صارف سے مزید دوستوں کو دعوت دینے کی درخواست بھی کی جاتی ہے۔

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی صارفین میں مقبولیت کے پیش نظر پاکستانی صارفین کا جعلی لنکس کے بارے میں جاننا اور اس سے خبردار رہنا ضروری ہے تاکہ ذاتی ڈیٹا کو چوری ہونے اور کسی منفی سرگرمی میں استعمال ہونے سے روکا جا سکے۔

واٹس ایپ کی جانب سے حال ہی میں متعارف کرایا جانے والا ویڈیو کالنگ فیچر واٹس ایپ کے ورژن کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ہی ایکٹی ویٹ ہو جاتا ہے اور اس کے لئے علیحدہ سے کسی انو ی ٹیشن کی ضرورت نہیں ہوتی۔

اگر جعلی لنک ڈاؤن لوڈ ہوجائے تو اس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے سیٹنگز میں جا کر اپلیکیشن کو ری سیٹ کرنا ضروری ہے یا پھر اپلیکیشن کو ان انسٹال کرکے دوبارہ انسٹال بھی کیا جا سکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG